کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق 132kvدروازہ گرڈاسٹیشن پر ضروری مرمتی کام کئے جارہے ہیں۔
اس سلسلے میں 28اکتوبرکو(بروزبدھ)132kvدروازہ اور اسپلنجی گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے د ن ایک بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔









