اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر اور نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال نے کہا ہے کہ 12سال کے بچوں کی ویکسینیشن کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔این سی او سی سربراہ اسد عمر اور نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال کی زیر صدرات این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں جاری انسداد کورونا ویکسینیشن مہم پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
این سی او سی نے وفاق کی اکائیوں میں جاری 12سال سے 18 سال کی عمر کے طلباء کی ویکسینیشن پر اظہار اطمینان کیا گیا۔12سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسینیشن بڑھانے کیلئے والدین اور اسکول انتظامیہ سے روابط بڑھانے پر زور دیا۔این سی او سی نے ویکسین کے اہل افراد کی دوسری خوراک کیلئے انتظامیہ کو اقدامات تیز کرنے پر زور دیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا مثبت شرح کم کرنے کیلئے ویکسینیشن میں تمام فریقین کی کوششوں کو سراہا۔