طیارے 59

یوکرین کو ایف سولہ طیارے دینے پر مغرب بڑے خطرات کے لیے تیار رہے، روس

ماسکو(رپورٹنگ آن لائن )روسی نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے مغرب کو خبردار کیا ہے کہ اگر مغربی ممالک یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم کرتے ہیں تو وہ بڑے خطرات سے دوچار ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گرشکو نے جیٹ طیاروں کی یوکرین کو فراہمی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دینے ہوئے کہا کہ یوکرین نے ابھی تک طیاروں کی فراہمی کے وعدے حاصل نہیں کیے ہیں۔

لیکن امریکی صدر بائیڈن نے جی 7 رہنماں کو بتایا کہ واشنگٹن ایف-16 طیاروں پر یوکرینی پائلٹوں کے مشترکہ تربیتی پروگراموں کی حمایت کرتا ہے۔روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم دیکھ رہیں کہ مغربی ممالک اب بھی کشیدگی کے منظر نامے پر قائم ہیں۔ اس میں ان کے لیے بہت بڑے خطرات ہیں۔ کسی بھی صورت میں ہمارے تمام منصوبوں میں اس کو مدنظر رکھا جائے گا۔ ہمارے پاس اپنے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تمام ضروری ذرائع موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں