یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 2020 کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے منگل کے روز ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 2020 کا شیڈول جاری کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فرسٹ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات یکم جنوری 2021، سیکنڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 12 جنوری 2021، تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 11 دسمبر 2020 سے، فورتھ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 26 جنوری 2021 جبکہ فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 2 فروری 2021 سے شروع ہوں گے۔

یو ایچ ایس کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ثاقب محمود نے بورڈ آف سٹڈیز میڈیسن کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق یو ایچ ایس کے الحاق شدہ میڈیکل کالجوں پر ہوگا
ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات