یونیورسٹی آف سرگودھا

یونیورسٹی آف سرگودھا کے ایم اے انگلش پار ٹ ون اور ٹو کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

سرگودھا (ر پورٹنگ آن لائن) ایم اے انگلش پارٹ ٹو کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے یونیورسٹی آف

سرگودھا میں ایم اے انگلش پارٹ ٹو کی ہونہار طالبہ فریحہ ارشد نے 527 نمبر لیکر اقراء گرلز کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

جبکہ سدرہ انور نے 510 نمبر لیکر دوسری‘ مدیحہ شاہین اور ندا فاطمہ نے مجموعی طور پر 493 اور 457 نمبر حاصل کرکے تیسری

اور چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے اس کے علاوہ ایم اے انگلش پارٹ ون کے امتحانات میں اقراء نے 299 نمبر لیکر کالج

میں پہلی جبکہ ثناء جاوید نے 291 نمبر حاصل کرکے دوسری اور فرح بشیر نے 263 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔