رپورٹنگ آن لائن۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے منگل 13 اگست کی شب تھانہ بنی کے علاقہ میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی افیون برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز راولپنڈی عمران اسلم کی ہدایات پر ای ٹی او ایکسائز راولپنڈی گل شیر خان کی سربراہی میں انسپکٹر فیاض بابر کانسٹیبل ہاشم خان، اور سب انسپکٹر تھانہ بنی غازی حسنین نے راولپنڈی کے تھانہ بنی کی حدود میں چھاپہ مارتے ہوئے محمد زبیر نامی شخص کو کروڑوں روپے مالیت کی 120 کلو گرام افیون سمیت پکڑ کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
منشیات فروشی کے خلاف بڑی کارروائی پر ڈائیریکٹر ایکسائز عمران اسلم نے ای ٹی او ایکسائز اور گل شیر خان اور انسپکٹر فیاض بابر سمیت ٹیم کو داد تحسین پیش کیا