لاہور29اپریل(زاہد انجم سے)ینگ کنسلٹنٹس ایسو سی ایشن لاہور جنرل ہسپتال/پی آئی این ایس کے عہدیداروں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ڈاکٹر فریاد حسین اور ڈاکٹر عمر اسحاق سے الگ الگ ملاقات کی اور انہیں اہم ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے وائی سی اے کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ وفد میں صدر ڈاکٹر فلک شیر، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اسد شاہ و دیگر شا مل تھے۔ ڈاکٹر اسد شاہ و دیگر نے ایم ایس صاحبان سے گفتگو میں کہا کہ وہ اپنی انتظامی صلاحیتوں سے دونوں ہسپتالوں کے نظام کو احسن انداز سے چلانے اور مریضوں کیلئے مزید سہولیات میں اضافہ کی غرض سے ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ینگ کنسلٹنٹس مریضوں کو ہر قسم کے بہتر علاج اور طبی سہولیات کی فراہمی میں ایم ایس ایل جی ایچ اور پنز کی ٹیم کا حصہ بنتے ہوئے اپنی پیشہ وارانہ خدمات دکھی انسانیت کیلئے غیر مشروط طور پر پیش کرتے ہیں اورطبی اداروں کی بہتری کیلئے راؤنڈ دی کلاک دستیاب ہونگے۔ ڈاکٹر عمر اسحاق اور ڈاکٹر فریاد حسین نے ینگ کنسلٹنٹس کا شکریہ ادا کیا اور ان کے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ نوجوان ڈاکٹرز ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، کپیسٹی بلڈنگ اور مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
ینگ کنسلٹنٹس کے عہدیداروں نے دونوں ایم ایس صاحبان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔