لاہور (رپورٹنگ آن لائن) آئی جی پنجاب را وسردار نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کریں گے، دفتروں میں نہیں باہر جا کر کام کریں گے ، تفتیشی افسران کو تربیت دیں گے ، تفتیشی افسران کی کارکردگی بہتر بنائیں گے۔
آئی جی پنجاب را وسردار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کاقیام اولین ترجیح ہوگی ، کوشش ہے افسران کے درمیان فاصلوں کو کم کیا جائے ، کوشش کریں گے ایک ٹیم بن کر کام کریں ، کام کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ، جو کام ایمانداری سے کرےگا وہی رہےگا۔ راو سردار نے کہا کہ تمام محکموں کےساتھ ملکرقبضہ گروپ کاخاتمہ کرینگے ، جھوٹی ایف آئی آرکرانےوالوں کےخلاف کارروائی ہوگی ، خواتین زیادتی کیس میں ملوث مجرمان کوفوری سزادلوائی جائےگی ، پولیس اسٹیشنزمیں سب سےبڑامسئلہ رویوں کاہے ، پولیس افسرقبضہ گروپ کی معاونت کرےگاتومعاف نہیں کرینگے۔
آئی جی پنجاب را سردار نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلی کا مشکور ہوں جنہوں نے اعتمادکیا ، ناقص تفتیش کی وجہ سے کیس پرمنفی اثر پڑتا ہے ، ناقص تفتیش کی وجہ سےبڑےبڑےمجرم بچ جاتےہیں ، ہم پراسیکیوشن کوبہترکریں گے ، پولیس میں اصلاحات پہلی ترجیح ہے ، پنجاب پولیس خواتین پرجرائم کیخلاف سخت اقدامات کریں گی ، بچوں اورخواتین کےتحفط کویقینی بنائیں گے۔