کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا آتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے نے کہا کہ کئی سالوں سے یہ پارٹی اور اس کا لیڈر ہماری لیڈرشپ اورکارکنوں کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کررہا ہے۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں ناصر حسین شاہ نے کہا پہلی دفعہ اس کو اسی کی زبان میں جواب دیا ہے تو بڑے بڑے ارسطو اخلاقیات کا درس دینے آگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہماری خاموشی کمزوری نہیں تھی، آگے اس سے زیادہ سخت جواب دیا جائیگا۔ ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا آتا ہے۔