ادویات

ہسپتالوں کو ادویات خریدنے کیلئے 5ارب 10 کروڑ روپے جاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) محکمہ خزانہ پنجاب نے ہسپتالوں کو ادویات خریدنے کے لئے 5ارب 10کروڑ روپے جاری کردیئے۔

شاہدرہ ہسپتال کو ادویات کی مد میں 36 ملین روپے جاری ،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کو ادویات کے لئے 30کروڑ روپے جاری ،میو ہسپتال کو ادویات کے لیے 267ملین روپے جاری ،گنگا رام ہسپتال کو ادویات کی مد میں 194ملین روپے جاری ،

پی آئی سی کو ادویات کی مد میں 360ملین روپے جاری ، جناح ہسپتال کو ادویات کے لیے 218ملین روپے جاری ،لاہور جنرل ہسپتال کو ادویات کے لیے 20کروڑ روپے جاری ،لاہور چلڈرن ہسپتال کو ادویات کے لیے 65ملین روپے جاری کئے گئے۔محکمہ خزانہ نے پنجاب کے تمام ہسپتالوں کو ادویات کا بجٹ جاری کردیا۔