لاہور ہائی کورٹ

ہائیکورٹ نے پانچ افراد کی بازیابی کی درخواست سی سی ڈی کی رپورٹ کے بعد نمٹا دی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے پانچ افراد کی بازیابی کی درخواست کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے بعد نمٹا دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس تنویر احمد شیخ نے درخواست پر سماعت کی ۔

دوران سماعت ایس پی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ناصر عباس پنجوتھہ پیش ہوئے ۔ سی سی ڈی کے افسرنے بتایا کہ ملزمان پاکپتن، اوکاڑہ قصور اور وہاڑی میں خواتین کے ساتھ مل کر گھروں میں وارداتیں کرتے تھے، ڈکیتی وارداتوں کے دوران دس افراد کو قتل کیا، ملزمان کے ڈکیتی واردات کرنے کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔ملزمان ہائیکورٹ میں درخواست سے پہلے پولیس مقابلے میں مارے گئے تھے۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ اشفاق، ندیم سمیت پانچ افراد کو پولیس نے حبس بے جا رکھا ہوا ہے ،مغویوں کی جان کو خطرات لاحق ہیں، عدالت مغویوں کی بازیابی کیلئے احکامات جاری کرے ۔