شہباز گل

ہائیکورٹ نے شہباز گل کو 4 ہفتوں کے لیے امریکہ جانے کی اجازت دیدی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو 4 ہفتوں کے لیے امریکہ جانے کی اجازت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ میں ڈاکٹر شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے شہباز گل کو ایک مرتبہ بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔