سنیتا 5

گووندا کا گھر ٹوٹنے سے بچ گیا، اہلیہ نے طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان 40 سالہ ازدواجی زندگی کو درپیش بحران بظاہر ختم ہوگیا، سنیتا آہوجا نے شوہر کے خلاف دائر طلاق کی درخواست واپس لے لی۔گووندا کے منیجر ششی سنہا نے بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس سے گفتگو میں تصدیق کی کہ دونوں کے درمیان علیحدگی نہیں ہو رہی۔

ان کے مطابق سنیتا نے اس وقت کے جذبات میں طلاق کا فیصلہ کیا تھا، تاہم بعد میں حالات کو دیکھتے ہوئے صلح کا راستہ اختیار کیا۔ششی سنہا نے کہا کہ گووندا اور ان کے بچوں نے سنیتا کے فیصلے پر غیر جانب دارانہ مقف اختیار کیا۔ ان کے بقول کسی شخص کو اپنی غلطی کا احساس ہو اور وہ گھر واپس آنے کا فیصلہ کرے تو یہ مثبت بات ہے۔گووندا کے منیجر نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ یہ معاملہ عوامی سطح پر زیادہ زیرِ بحث آیا، تاہم رشتوں میں ایسے حالات پیش آتے رہتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ سنیتا آہوجا نے گووندا کے خلاف دائر طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا ہے اور دونوں کے درمیان کوئی علیحدگی نہیں ہو رہی۔یاد رہے کہ سنیتا آہوجا نے دسمبر 2024 کے آغاز میں باندرہ فیملی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ انہوں نے ہندو میرج ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت طلاق کی درخواست دائر کی تھی، جس میں مبینہ ظلم، علیحدگی اور بے وفائی کو شادی ختم کرنے کی وجوہات میں شامل کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں