کراچی(رپورٹنگ آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شمالی وزیرستان میں 14 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی کامیاب کارروائیاں لائقِ تحسین ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خوارج کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے دفاع میں سیکیورٹی فورسز کا حوصلہ اور قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کا خاتمہ سیکیورٹی فورسز کا عزم ہے۔