گاڑیوں

گوجرانوالہ میں Un-Fedڈیٹاکی آڑ میں 50 فیصد گاڑیوں کی بوگس فیڈنگ۔ڈائیریکٹر نے جواب طلبی کرلی

شہباز اکمل جندران۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ملتان، فیصل آباد اور بہاولپور ڈائریکٹوریٹس کے بعد گوجرانوالہ میں بھی ان فیڈ گاڑیوں کی فیڈنگ کی آڑ میں نان کسٹم، چوری شدہ اور ٹمپرڈ گاڑیوں کو ریگولرائزڈ کرنے کا سکینڈل سامنے آ گیا ہے۔
ایکسائز ٹیکسیشن
جبکہ ڈائیریکٹر ایکسائز گوجرانوالہ تنویر عباس گوندل نے جعلسازی کی اس بڑی واردات پر متعلقہ ایم آر اے گلزارخان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کے تعین کا حکم دیدیا ہے۔
ایکسائز ٹیکسیشن
ڈائریکٹر گوجرانوالہ تنویر عباس گوندل کی طرف سے کی جانے والی انکوائری میں ثابت ہوا ہے کہ موٹر برانچ گوجرانوالہ کا 59 گاڑیوں کا ڈیٹا چیک کیا گیا۔جس میں نصف سے زیادہ گاڑیوں میں جعلسازی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں ای ٹی او، ایم آر اے گلزار احمد خان ، ایم ٹی سی احتشام،زاہد،احمد، عمران خان اور ڈی ای او بشارت و دیگر اور متعلقہ انسپکٹر نے مبینہ طورپر

گاڑی نمبر RPT-3132مزدا کی جگہ ٹیوٹا کرولا فیڈ کردی۔

گاڑی نمبرHT-894 میں ایک ہی گاڑی کے کو الگ الگ مالکان کے نام کردیا۔

گاڑی نمبر GAG-87 کے کاغذات پر مبینہ طورپر دو الگ الگ گاڑیاں رجسٹرڈ کردیں۔

گاڑی نمبر GAG-7474کے کاغذات پر بھی مبینہ طور پر دو الگ الگ گاڑیاں رجسٹرڈ کردیں۔

اسی طرح گاڑی نمبرGAH-7436پر بیلارس ٹریکٹر کے کاغذات پر ٹیوٹا کرولا رجسٹرڈ کرڈالی۔

گاڑی نمبر AKD-550موٹرسائیکل کے کاغذات پر موٹر کاررجسٹرڈ کرڈالی۔

جبکہ بیسیوں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی میں بھی مبینہ طورپر جعلسازی کرتے ہوئے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ تنویر عباس گوندل کہتے ہیں ابھی چند ایک گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کیا گیا ہے۔ جامع انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔