اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)گریڈ بائیس کے بیوروکریٹس اور ججز کو پلاٹ کی الاٹمنٹ سے متعلق درخواست کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائرکردی گئی ،انٹراکورٹ اپیل جیورسٹ فاﺅنڈیشن کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ ایک رکنی بینچ نے دوہزار چھ سے دو ہزار آٹھ کے دوران چھ سو دو پلاٹس کی الاٹمنٹ غیر قانونی قرار دی۔ یک رکنی بینچ فیصلے کے آخر میں حکومت کو معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی۔
مزیدکہاگیاکہ عدالت نے پلاٹ کی الاٹمنٹ سے متعلق قانون سازی کی ہدایت کی۔ غیر قانونی اقدام کو کس بنا پر قانونی جواز فراہم کیا جاسکتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔عدالت 27اگست کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ درخواست میں وفاقی حکومت،سی ڈی اے،سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے