سلیم مانڈوی والا

کڈنی ہلز ریفرنس ، سلیم مانڈوی والا وغیرہ کے خلاف نیب سے تیسرے ترمیمی آرڈیننس پرمعاونت طلب

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) احتساب عدالت نے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا وغیرہ کے خلاف کڈنی ہلز ریفرنس میں نیب سے تیسرے ترمیمی آرڈیننس پرمعاونت طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر نیب تیسرے ترمیمی آرڈیننس پر دلائل دے ۔

بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کڈنی سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا و دیگر کے خلاف کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت کی ۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ہم نے آرٹیکل 264 کے تحت درخواست دائر کی تھی،آرٹیکل 264 کے تحت اگر کوئی قانون بعد میں تبدیل ہو جائے تو پہلے سے دائر درخواست پر ریلیف دیا جاتا ہے،عدالت نےمذکورہ بالا ہدایات کے ساتھ ریفرنس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی