کڈنی ہلز ریفرنس

کڈنی ہلز ریفرنس، نیب پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث کیس کی سماعت چھ دسمبر تک ملتوی

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) احتساب عدالت نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا وغیرہ کے خلاف جعلی بینک اکانٹس کے کڈنی ہلز ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث کیس کی سماعت چھ دسمبر تک ملتوی کردی ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا و دیگر کے خلاف کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی، اس موقع پر شریک ملزم اعجاز ہارون اور دیگر کی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا،جبکہ سلیم مانڈوی والا کو حاضری سے مستقل استثنی حاصل ہے، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف کی عدم موجودگی کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔