سعید غنی

کچھ نہیں پتا اسکول دوبارہ کب بند ہوجائیں گے، سعید غنی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا کے بعد اب اسکول کھلے ہیں لیکن کچھ نہیں پتا کہ دوبارہ کب اسکول بند ہو جائیں گے۔

جمعرات کوکراچی کے ایک اسکول میں طلبہ میں ٹیبلیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ 30سے زائد نئے اسکولوں میں بھی تعلیم کا سلسلہ جلد شروع کیا جائے گا، سندھ میں 40ہزار اسکول ہیں اور ہمیں کسی این جی او کے رحم کرم پر نہیں رہنا چاہیے، ہمیں خود بھی آگے بڑھ کر ایسے اسکول بنانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا میں اسکول بند رہے اور تعلیم کا نقصان ہوا، اب اسکول کھلے ہیں لیکن کچھ نہیں پتا کہ دوبارہ کب اسکول بند ہو جائیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم کہ اگر اسکول بند ہوتے ہیں تو ان ٹیبلیٹس کے ذریعے بچے گھر بیٹھ کر آن لائن پڑھ سکتے ہیں البتہ بہت سے علاقوں میں انٹرنیٹ اور دیگر سہولیات نہیں لیکن 60 فیصدعلاقوں میں ایسا ممکن ہے۔