کووڈ-19

کووڈ-19 اور امریکی شہریوں کے متضاد روئیے بے نقا ب

نیو یا رک (ر پورٹنگ آن لائن) نیویارک ٹائم میں شائع ہونے والے ایک تجزیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کی بجائے بے معنی مباحث کو جنم دیا جا رہا ہے۔ مضمون میں امریکہ میں کووڈ-19 کو لے کر موجود متضاد رویوں پر بات کی گئی ہے۔ مضمون نگار کے مطابق امریکہ میں کووڈ-19 کا شکار ہونے والے دو طرح کے گروہ موجود ہیں ایک وہ جنہوں نے مدافعتی ویکیسن لگوا رکھی ہے اور دوسرا گروہ وہ جو ویکسین لگوانے کے خلاف ہے ۔اس کے علاوہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ میں کووڈ-19 کا شکار ہونے والے لوگوں میں بڑی تعداد 65 سال زائد عمر کے افراد کی ہے جب کہ بچوں اور نوجوانوں پر اس کے اثرات بہت کم ہیں۔ اس کے علاوہ وبا کی وجہ سے ہلاک ہونے والے کی تین چوتھائی تعداد بھی 65 برس سے زائد امریکیوں کی ہے۔

یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ میں بزرگ شہری نوجوانوں سے زیادہ کووڈ-19 سے خوف ذدہ ہیں۔
لیکن امریکہ میں ہونے والے ایک سروے کے نتائج ان اعداد وشمار سے برعکس نتائج بتاتے ہیں جس کے مطابق امریکہ میں نوجوان بزرگوں سے زیادہ کووڈ -19 سے خوف ذدہ ہیں۔ ایک سروے یہ کہہ رہا ہے کہ مردوں سے زائد عورتیں وبا کا شکار ہیں تو دوسرا کہہ رہا ہے عورتوں سے زائد مرد وبا کا شکار ہیں۔
کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ویکسین سے بچنا، پریشانی سے بچاؤ ہے۔ مضمون نگار کے مطابق اس صورت حال کا مقابلہ سنجیدگی سے کرنے کی ضرورت ہے