اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچا کے لیے شہریوں کو انفرادی سطح پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے، کورونا وائرس سے بچا وکے لیے احتیاط لازمی ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ گزشتہ روز این سی او سی اجلاس میں کورونا سے بچا وکے اقدامات پر بات ہوئی، پاکستان میں دیگر ممالک کے نسبت کورونا کیسز کم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشن کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ایک غیر جانب دار ادارہ ہے جو قومی مفاد میں بات کرتا ہے۔
معاون خصوصی صحت نے کہا کہ بہترین قرنطینہ سینٹر گھروں میں ہی ممکن ہے، کچھ شہروں میں ناقص نظام صحت کا مسئلہ اور کورونا وائرس کا دبا وموجود ہے۔ فیصل سلطان نے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ این سی او سی میں مارکیٹوں کے اوقات کار اور دیگر معاملات پر بھی بات کی گئی، آئندہ ہفتے تعلیمی اداروں اور دیگر معاملات سے متعلق فیصلہ ہوگا۔