اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں وزرائے تعلیم اسکولوں کی بندش پر متفق ہوگئے ذرائع کے مطابق ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے اور تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 82 فیصد تک جاپہنچی ہے۔
وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کورونا کے باعث اسکولوں کی بندش پر وزرائے تعلیم متفق ہوگئے ۔ ایک ماہ اسکولوں کی بندش کی تجویز وفاقی حکومت نے دی۔ وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اساتذہ اور بچوں کی صحت سب سے پہلے ہے، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے۔