فرخ حبیب 185

کشمیر میں مودی کے یاروں، کرپشن، منی لانڈرنگ، جعلی اکائونٹس اور سرٹیفائیڈ جھوٹوں کو بدترین شکست ہوگی، فرخ حبیب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کشمیر الیکشن،گلگت بلتستان کی طرح کشمیر میں مودی کے یاروں، کرپشن، منی لانڈرنگ، جعلی اکائونٹس اور سرٹیفائیڈ جھوٹوں کو بدترین شکست ہوگی۔

وزیر مملکت نے اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہاکہ ”نصرمن اللہ و فتح قریب”۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے بطور سچے سفیر اور دلیروکیل ہر سطح پر خاص طور عالمی فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ مثالی انداز سے پیش کرکے انکے دل جیت چکے ہے۔ انہوںنے کہاکہ انشاللہ آج کشمیری عوام بلے پہ ٹھپہ لگا کر پی ٹی آئی کو کامیاب کروائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں