ترجمان پنجاب حکومت 178

کسی کو آئینی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، حکومت کے جانے کے طریقے آئین میں ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ کسی کو آئینی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، اگر کوئی پارلیمنٹ کے اندر نمبر پورے کر سکتا ہے تو انہیں حق ہے۔

حکومت کے جانے کے طریقے آئین میں ہیں، اتوار کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسان خاور نے کہا کہ اللہ سیاسی جماعتوں کو اپنی ذات کے بجائے ملکی مسائل حل کرنے کی توفیق دے، اپوزیشن کا کام جمہوریت کو مضبوط کرنا ہوتا ہے کمزور کرنا نہیں، اپوزیشن ملک کو بدلتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے تو شور مچا کر عوام کو گمراہ نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ پی پی اور نون لیگ کے الگ الگ مارچ ہیں، دونوں جماعتیں قوتِ بازو آزمانا چاہتی ہیں تو آزما لیں،ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو سہولیات عوام کو میسر ہوں گی وہ اپوزیشن کو بھی دیں گے، قانون اور اصول امیر و غریب کے لئے یکساں ہونے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں