ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ سٹار کرینہ کپور کو ایئرپورٹ کے باہر اپنی بہن، اداکارہ کرشمہ کپور اور اپنے بچوں تیمور اور جہانگیر علی خان کے ہمراہ دیکھا گیاہے۔پاپرازی فوٹوگرافرز کے مطابق، کرینہ کپور اپنی بہن کرشمہ کپور اور بچوں کے ہمراہ ممبئی سے مالدیپ کے لیے روانہ ہوئی ہیں۔پاپرازی کے آفیشل انسٹا گرام اکائونٹ پر کرینہ کپور کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جوکہ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہورہی ہے۔
اس ویڈیو میں انہیں آرام دہ پینٹ شرٹ پہنے اپنے بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کے ساتھ دیکھاجاسکتا ہے۔دوسری جانب ویڈیو میں کرشمہ کپور سفید کرتا پہنے اپنی بہن سے بات کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں اور بات کرنے کے بعد وہ کیمرے کیلئے ہاتھ بھی لہراتی ہیں۔