کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے گانوں میں عورت کی صرف ظاہری خوبصورتی کو بیان کیے جانے پر اعتراض کیا ہے۔ کبریٰ خان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کے ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے خیالات کا اظہار کرنے میں کوئی جھجھک محسوس نہیں کرتے۔ اداکارہ نے گانوں میں عورت کی تعریف بیان کرنے کے طریقے کار پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ’ہمارے پاس جتنے بھی اچھے اور خوبصورت گانے ہیں وہ اس بارے میں ہیں کہ قاتلانہ آنکھیں،
جسم جیسے اجنتا کی مورت، زلفیں اور خوشبو’۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’ہم نے کبھی عورت کی کی اندرونی خصوصیات کے بارے میں بات کیوں نہیں کی’۔اداکارہ نے کہا کہ’جیسے کہ کوئی کتنا مہربان ہییا کوئی کتنے اچھے دل کا مالک ہے یا پھر کسی کا کردار کتنا متاثر کن ہے’۔









