کامران اکمل

کامران اکمل اپنے بھائی عمر اکمل کے کوچ بن گئے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)کامران اکمل کی عمر اکمل کو کوچنگ اور پریکٹس کرواتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی۔کامران اکمل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں عمر اکمل کو ہارڈ ہٹنگ پریکٹس کروا تے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ اس دوران کامران اکمل نے عمر اکمل کی غلط شاٹس کھیلتے ہوئے نشاندہی بھی کی ۔

عمراکمل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو شیئر کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔کامران اکمل بھائی آپ کا خیال رکھنے اور ساتھ دینے کا بہت شکریہ ۔ کامران اکمل میرے آپ رول ماڈل ہیں۔مجھے مشکل وقت میں سپورٹ کرنے اور ہمیشہ ٹھیک طریقے سے سمجھانے پر مشکور ہوں۔