اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن ) نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ ڈی چوک پر عدم اعتماد کے دن جلسہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، حکومت کھلے عام کشیدگی کا اعلان کر رہی ہے۔
شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈی چوک پر عدم اعتماد کے دن جلسہ اور ارکان کا گھیرا وکرنے کی حکومتی منصوبہ بندی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، حکومت کھلے عام کشیدگی کا اعلان کر رہی ہے، سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے تصادم کی ذمہ دار حکومت ہوگی، بوکھلاہٹ میں یہ ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے بھی تیار ہیں۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس نمبرز پورے ہیں تو عدم اعتماد کو پارلیمان میں چیلنج کرے، وزیراعظم کے گھر جانے کا فیصلہ پارلیمان میں ہوگا ڈی چوک پر نہیں، یہ پر اعتماد ہوتے تو ایک پارلیمانی اور آئینی معاملے کو ڈی چوک پر نہ لے جاتے، تحریک انصاف کی سیاست ڈی چوک سے شروع ہوئی تھی ختم بھی وہیں ہوگی۔