سندھ ہائیکورٹ

ڈی جی کی تعیناتی کے خلاف درخواست ،ڈی جی ایس بی سی اے کے وکیل نے جواب جمع کرادیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ میں ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر ڈی جی ایس بی سی اے کے وکیل نے جواب جمع کروا دیا۔

عدالت نے درخواست کی سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ڈی جی ایس بی سی اے کے وکیل نے جواب جمع کروا دیا۔ وکیل نے موقف دیا کہ ڈی جی ایس بی سی اے انجینئر ہیں۔

ڈی جی ایس بی سی اے پاکستان انجینئرنگ کونسل میں رجسٹرڈ بھی ہیں۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ان کے پاس الیکٹرک انجینئرنگ کی ڈگری ہے۔ قانون کے مطابق ٹاؤن پلاننگ یا آرکیٹیکٹ انجینئر ہونا لازمی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر تمام فریقین کے دلائل سنیں گے۔

عدالت نے درخواست کی سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ڈی جی ایس بی سی اے کی تقرری خلاف ضابطہ ہے۔ اسحاق کھوڑو ڈی جی ایس بی سی اے کے عہدے کے لئے مطلوبہ قابلیت نہیں رکھتے۔ ڈی جی ایس بی سی اے کے عہدے کے لئے انجینئر کی ڈگری ضروری ہے۔