جھاڑو

ڈی جی ایکسائز آفس میں ” گندگی پھیل گئی” 120 کلو جھاڑو،244 کوڑے کی ٹوکریاں خریدی لی گئیں

تنویر سرور۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ہیڈ آفس (ڈائریکٹوریٹ آفس جنرل) میں مالی سال 21-2020 کے دوران گندگی اور کوڑے کرکٹ کے خاتمے کے لئے 120 کلو جھاڑو

اور 244 کوڑے کی ٹوکریاں (Dust Bin)خریدیں جن میں 120 کوڑے کی بڑی ٹوکریاں بھی شامل رہیں۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ہیڈ آفس میں ڈی جی، اے ڈی جی، ڈائیریکٹر ہیڈ کوارٹر، ڈائیریکٹر انفورسمنٹ اینڈ آڈٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوآرٹر،

سسٹم اینالسٹ، ای ٹی او ہیڈ کوآرٹر، ای ٹی او ٹیکنیکل اور ڈی جی، اے ڈی جی، ڈائیریکٹر ہیڈ کوآرٹر اور ڈائیریکٹر انفورسمنٹ اینڈ آڈٹ کا ماتحت سٹاف بیٹھتے ہیں۔

محکمے کے ہیڈ دفتر میں مجموعی طورپر 25 کے لگ بھگ کمرے یا دفتر ہیں جہاں پائی جانے والی گندگی اور

کوڑاکرکٹ صاف کرنے کے لئے لاکھوں روپے مالیت کے جھاڑو اور کوڑے کی ٹوکریاں خریدی گئیں۔ جن میں 120 Large Dust Bin بھی شامل ہیں۔