باسط علی 25

ڈیٹا بیس جو آئے ہوئے ہیں انہوں نے کرکٹ کو تباہ کردیا ہے،باسط علی

کراچی (رپورٹنگ آن )سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ ڈیٹا بیس جو آئے ہوئے ہیں انہوں نے کرکٹ کو تباہ کردیا ہے۔ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ حیدرآباد کنگزمین کے رنز کرنے والے کھلاڑی جلدی آؤٹ ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ عثمان خان کو نیچے کے نمبر پر بھیج دیا، عرفان نیازی کو اوپر بھیج کر آپ نے غلط کیا اس کے بعد گلین میکسویل کو بھیج دیا گیا۔باسط علی نے کہا کہ مارنس لبوشین نے فیلڈنگ میں کپتانی اچھی کی، بابر اور مینڈس کی وکٹ حاصل کی گئی لیکن بیٹنگ کے دوران لیفٹ رائٹ کمبی نیشن اپنا کر غلط فیصلہ کیا گیا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ یہ جو ڈیٹا بیس آئے ہوئے ہیں انہوں نے کرکٹ کو تباہ کردیا ہے کس نے بولا ہے کہ آپ لیفٹ رائٹ کمبی نیشن اپنائے۔انہوں نے کہا کہ صائم ایوب نے نصف سنچری اسکور کی اس سے پہلے بولنگ کروانی چاہیے تھی کیونکہ اس کا دن اچھا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 11 کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں