لاہور( رپورٹنگ آن لائن)گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 93 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 34 ،راولپنڈی میں 20 ،ملتان میں 14 ،فیصل آباد میں 7 ،قصور میں 4،منڈی بہائوالدین میں 3،شیخوپورہ اور حافظ آباد میں 2،2جبکہ ساہیوال ، بہاولپور ،خانیوال، بہاولنگر ، پاکپتن ،خوشاب اور چنیوٹ میں ڈینگی کا 1، 1مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ۔
سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 102 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 4کی حالت تشویشناک ہے۔