بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین نے جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ۔4 بی کیریئر راکٹ کے ذریعے ‘ریموٹ سینسنگ-53 (01-03)’ اور ‘ریموٹ سینسنگ-56 (01-03)’سیارچوں کو کامیابی سے خلا میں روانہ کیا۔ سیارچے کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہوگئے اور لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔
“ریموٹ سینسنگ-53 (01-03)’ اور ‘ریموٹ سینسنگ-56 (01-03)” سیارچے بنیادی طور پر سائنسی تجربات، اراضی و وسائل کے سروے، زرعی مصنوعات کی پیداوار کے تخمینے اور قدرتی آفات کی روک تھام و تخفیف سمیت مختلف شعبوں میں استعمال کیے جائیں گے۔








