چینی وزیراعظم 8

چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے

دوشنبے (رپورٹنگ آن لائن) تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ کی دعوت پر چین کے وزیراعظم لی چھیانگ دوشنبے کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے۔ وہ تاجکستان کا سرکاری دورہ شروع کرنے کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی حکومتوں کے سربراہان (وزرائے اعظم) کی کونسل کے 25ویں اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور تاجکستان اچھے ہمسایہ، اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات نے تیزی سے ترقی کی ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نمایاں نتائج حاصل ہوئے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد پہنچے ہیں۔ رواں سال مئی میں دونوں ممالک کے سربراہان نے بیجنگ میں ملاقات کی تھی، جس میں چین۔تاجکستان تعلقات کو مزید گہرا اور فروغ دینے کے لیے مستقبل کا لائحۂ عمل طے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چین، تاجکستان کے ساتھ مل کر روایتی دوستی کو مزید فروغ دینے، باہمی مفاد پر مبنی تعاون مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے، تاکہ چین اور تاجکستان کے عوام کو مزید بہتر فوائد پہنچائے جا سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں