بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے ایوی ایشن انجن گروپ سے موصول اطلاعات کے مطابق ہونان صوبے میں چین کے ملکی طور پرتیار کردہ AES100 انجن کو پروڈکشن سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا اور اس کی فروخت کا معاہدہ طے پایا۔
جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ AES100 انجن چین کی جانب سے تیار کردہ 1000 کلو واٹ کا جدید سولین ٹربو شافٹ انجن ہے جو بہترین سیفٹی، اچھی فیول اکانومی، آسان دیکھ بھال اور وسیع ماحولیاتی مطابقت جیسی خصوصیات کا حامل ہے۔ پروڈکشن سرٹیفکیٹ کا اجراء اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس انجن کی صنعتی پیداواری صلاحیت کو فضائی صلاحیت (ایر ورتھی) کی منظوری مل گئی ہے۔
AES100 انجن کے علاوہ، اگلے ایک سال کے دوران چین کی جانب سے ملکی طور پر تیار کردہ متعدد جدید ہوائی انجنز اپنی پہلی پرواز اور سرٹیفیکیشن حاصل کریں گے۔ چین کے جنرل ایوی ایشن انجنز تیزی سے مکمل سپیکٹرم کی جانب ترقی کر رہے ہیں۔