لاہور (رپورٹنگ آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ چوہدری سرور سے اچھا تعلق ہے وہ میرے بھائی ہیں ، ان کے بارے کچھ نہیں کہتا، چوہدری سرور کا مستقبل اللہ کو پتا ہے ہماری پوری تیاری مکمل تھی اور نمبر بھی زیادہ تھے، اسمبلی کے اندر ہمارے لوگوں پر حملہ ہوا، پھر ڈپٹی اسپیکر نے نیا شیڈول دے دیا، چھ اپریل کو نیا الیکشن ہو گا، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گاہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں، شور شرابا ن لیگ نے کیا، ہمارے ساتھی پی ٹی آئی کے منحرف لوگوں کو واپس لے کر آ رہے تھے، جہانگیر ترین اور علیم خان دونوں فارغ ہو چکے ہیں، علیم خان یہ کام چھوڑ دیں اور صرف سوسائٹیوں کا کام کریں، جہانگیر ترین لندن میں خوش رہیں۔
اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6اپریل کو ساڑھے گیارہ بچے ہوگا ۔دوبارہ الیکشن ہوں گے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگا میرا چوہدری سرور سے پرانا تعلق اور رشتہ ہے ،چوہدری محمد سرور بھائی ہیں، ان کے بارے میں انہیںکچھ بھی نہیںکہوں گا ۔انہوں نے کہا کہ وہ جو مرضی کہیں ہم کچھ نہیںکہتے ، نمبرز کے حوالے سے غلط بات ہے ہمیںکسی چیز کی ضرورت نہیں تھی اسمبلی میں ن لیگ نے شور شرابہ مچایا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے لوگون کا حق تھا کہ اپنے لوگوں کو واپس لائیں ۔جب وہ اپنے بندوں کو واپس لارہے تھے تو یہ لوگ حملہ آور ہوئے ۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد سارا اختیا ر صوبوںکے پاس ہے وہ اجلاس کرے گی ،جہانگیر اور علیم خان اور باقی سب فارغ ہوگئے ہیں۔
ن لیگ اور پی پی کے لوگوں کو سمجھ لگ گئی کہ چاہے 6بارالیکشن کرالیں عمران خان نہیں ہٹے گا ،اسمبلی تحلیل کرنے کی کوئی سوچ نہیں ہے ، جب ہمیں پتہ چلا کہ اصل بندہ ہی نہیں مل رہا اور جب ملا تو ہم نے کہا کہ یہ آپ کا کام نہیں وزیراعظم کا مجھ ا پر حسان ہے 6دن ہوگئے چوہدری محمد سرورنے ساڑھے تین سال گورنرکا عہدہ سنبھالا آپ کو اور کیا چاہیے ہم نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد میں شرکت نہیں کرنی تھی جبکہ وہاں ووٹ ڈالنے والوں میں شامل ہونا تھا ۔
ہمارا وہاں پر کوئی کام نہیں تھا کیا آپ نے ان کو ہمارے ساتھ دیکھا وہ ڈبہ لے کر دوسری طرف چلے گئے اللہ کو پتہ ہے کہ چوہدری محمد سرور کا مستقبل کیا ہے علیم خان کا جو کام ہیں وہ کریں باقی کام چوڑدیں جبکہ جہانگیر ترین لندن میں خوش رہیں میں چھ اپریل کو میڈیا کے سامنے پورا نقشہ واضح کروں گا چوہدری محمد سرور کو رات میں کوئی الہا م نہیں ہوا کہ ہمارے نمبر پورے نہیں ہوئے ان کو ہم نے بتانا تھا ۔