مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 165.54 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چمڑے کی مصنوعات کی برآمدا ت سے ملک کو158.10 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ ستمبرمیں چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 59.94ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں 48.80ملین ڈالر اور گزشتہ سال ستمبرمیں 56.02ملین ڈالر تھا۔ مالی سال 2025میں چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 622.77ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا تھااعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں لیدر گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 72.070ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 69.41ملین ڈالرکے مقابلے میں 4فیصد زیادہ ہے۔
ستمبرمیں لیدر گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 26.87ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو اکتوبرمیں 21.012ملین ڈالر اور گزشتہ سال ستمبر میں 26.71ملین ڈالر تھا۔ مالی سال 2025میں لیدرگارمنٹس کی برآمدات کا حجم 254ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں چمڑے سے بنے دستانوں کی برآمدات کا حجم 79.64ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے 77.92ملین ڈالرکے مقابلے میں 2.20فیصد زیادہ ہے۔ستمبرمیں لیدر گلوز کی برآمدات کا حجم 28.23ملین ڈالرریکارڈکیا گیا جو اگست میں 23.018ملین ڈالر اور گزشتہ سال ستمبرمیں 26.16ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
مالی سال 2025میں لیدر گلوز کی برآمدات کا حجم 318.22ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشما ر کے مطابق پہلی سہ ماہی میں چمڑے کی دیگر مصنوعات کی برآمدات کا حجم 13.83ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 10.76ملین ڈالرکے مقابلے میں 28.45فیصد زیادہ ہے۔