اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلے پر دوبارہ دلائل کی درخواست دائر کر دی ۔
پیر کو کیس کی سماعت انسداددہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلے پر دوبارہ دلائل کی درخواست دائر کر دی گئی ، درخواست وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انکے وکیل نے دائر کی ،وزیراعظم عمران خان نے کیس سے بری کرنے کی درخواست دائر کررکھی ہے،درخواست وکیل صفائی رائے تجمل کی جانب سے دائر کی گئی۔
وکیل صفائی نے کہاکہ سپریم کورٹ کا آڈر ہے دلائل ہونے پر 3 ماہ میں فیصلہ کیا جائے، وزیر اعظم کی بریت کی درخواستوں دلائل مکمل ہوئے 6 ماہ سے زائد وقت گزر چکا ہے۔وکیل صفائی نے استدعا کی کہ عدالت بریت کی درخواست پر دوبارہ دلائل سنے، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 19 اکتوبر کو دلائل طلب کر لیے،کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی