شہباز گل 212

پی ٹی آئی کے آخری سال میں ایف بی آر نے وصولیوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا، شہباز گل

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے آخری سال میں ایف بی آر نے وصولیوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ تحریک انصاف کے آخری سال میں ایف بی آر نے وصولیوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا، ہم نے نہ ٹیکس ریٹ بڑھایا نہ کوئی سپر ٹیکس، تاریخ کے سب سے زیادہ ریفنڈز بجی ادا کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شکریہ عمران خان شکریہ شوکت ترین ویلڈ ون ایف بی آر ویلڈ ون، پاکستان تحریک انصاف معاشی ٹیم آپکی کارکردگی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں