اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست کردی، رہنما تحریک انصاف فرید رحمان نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی توہین عدالت پر نا اہل ہونے کی معلومات کو چھپاتے رہے، وہ آرٹیکل 62پر پورا نہیں اترتے۔
منگل کو تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کی سینیٹ کی جنرل نشست پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے متعلقہ امیدوار و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا ہے، تحریک انصاف کے فرید رحمان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ہیں اور یوسف رضا گیلانی نے کاغذات نامزدگی میں توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہونے کا ذکر نہیں کیا ہے۔
درخواست گزار فرید رحمان کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62کے معیار پر پورا نہیں اترتے ہیں اور وہ اچھی شہرت کے حامل نہیں ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دے