شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی نے عوامی عدالت میں جانے کافیصلہ کیا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین وسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوامی عدالت میں جانے کافیصلہ کیا ہے ، اگر طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں تو پھر وہی فیصلہ کریںگے،پیر کے روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بدھ کو دوپہر ایک بجے وہیں جمع ہونگے جہاں فائرنگ ہوئی تھی ،جن کے ناکام عزائم تھے وہ کامیاب نہیں ہوئے ، لانگ مارچ میں فائرنگ سے شہید معظم کیلئے مغفرت کی دعا ہوگی ، پارٹی نے شہید کے بچوں کی مکمل کفالت کی ذمہ داری لی ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیرآباد سے ہمارے لیڈر احمد چٹھہ زخمی ہوئے ، شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کا قافلہ کل روانہ ہوگا اور روالپنڈی اسلام آباد تک پہنچے گا ، پی ڈی ایم قیادت کے وزیر آباد واقع کو ڈرا مہ کہنے پر بہت افسوس ہوا ۔

پی ڈی ایم قیادت لوگوں کے زخموں پر نکل چھڑک رہی ہے ۔ معظم کی والدہ اوربچوں سے پوچھیں کہ کیا یہ ڈرامہ تھا؟ان زخمیوں کے لواحقین سے پوچھیں کہ یہ حقیقت تھا یا ڈرامہ ، پی ٹی آئی نے اللہ کی عدالت میں بہت سے چیزیں چھوڑیں ہیں،گزشتہ 72گھنٹوں میں جو حالات دیکھے ا س سے پر امید نہیں ہیں ، اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ، اسی کی عدالت سے انصاف ملے گا ، پاکستان تحریک انصاف نے عوام کی عدالت میں جانے کافیصلہ کیا ہے ، اگر طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں تو پھر وہی فیصلہ کریںگے ۔