شہباز گل

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو مظفرگڑھ میں پی پی 272 سے گرفتارکر لیا گیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے مظفرگڑھ میں پی پی 272 میں شہباز گل کے ساتھ خیبرپختونخوا کے مسلح اہلکار موجود ہونے کا دعوی کیا ہے،وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے شہباز گل کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ شہباز گل کو مظفرگڑھ میں پی پی 272 سے گرفتار کیا گیا ہے،شہباز گل کا کہنا تھا کہ مجھے گزشتہ3گھنٹوں سے انہوں نے گرفتار کررکھا ہے۔پولیس مجھے باہر جانے نہیں دے رہی۔

عملی طور پر مجھے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دھاندلی بے نقاب کی تو مجھے گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا،مظفرگڑھ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ مظفرگڑھ میں پی پی 272 میں شہباز گل کے ساتھ خیبرپختونخوا کے مسلح اہلکار موجود تھے۔