شفقت محمود 106

پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود دل کی تکلیف کے باعث نجی اسپتال میں داخل ہو گئے۔ خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ نجی اسپتال میں شفقت محمود کی انجیو گرافی ہو گی۔

یاد رہے کہ شفقت محمود نے رواں برس جون میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سے بھی صحت کے مسائل کے باعث استعفی دے دیا تھا۔ شفقت محمود عمران خان کے دور میں وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ بھی رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں