مہر ندیم۔۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ میں اضافی یا لک آفٹر چارج پر کام کرنے والے ڈائریکٹروں کی معلومات کی عدم فراہمی پر پنجاب انفارمیشن کمیشن کی برہمی،اگلی تاریخ پیشی پر معلومات فراہم نہ کیں گئیں تو ایم ڈی پی سی ٹی بی کو 50ہزار روپے جرمانہ کیا جائیگا۔انفارمیشن کمشنرز نے پی سی ٹی بی کے پبلک انفارمیشن افسر کو باور کروادیا
زرائع کے مطابق شہری نے پی سی ٹی بی میں کام کرنے والے ڈائریکٹروں کی تعداد اور ان کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے اختیارات رکھنے والی اتھارٹی کے متعلق معلومات تک رسائی کے قانون کے ذریعے جاننے کی کوشش کی لیکن پی سی ٹی بی کے پی آئی او نے مقررہ وقت میں جواب نہ دیاشہری نے رائٹ ٹوا نفارمیشن کے تحت چار سوالات پر مبنی درخواست ایم ڈی پی سی ٹی بی کو لکھی تھی جس میں مزید معلومات چاہی تھی کہ موجودہ ایم ڈی فاروق منظور نے یکم جنوری 2018سے اب تک ازخود کتنے ڈائریکٹروں کو ٹرانسفر کیا ہے اور اس وقت بورڈ کے کتنے ڈائریکٹر ایڈیشنل یا لک آفٹر چارج پر کام کررہے اور کب سے کررہے ہیں۔
تاہم بورڈ کے پبلک انفارمیشن افسر کے طرف سے طے شدہ معیاد میں معلومات فراہم نہ کرنے پر شہر ی نے پنجاب انفارمیشن کمیشن میں اپیل دائر کردی جہاں پبلک انفارمیشن افسر کے غیر مناسب رویے پر انفارمیشن کمشنر نے پی آئی او کی سرزنش کی اور اگلی تاریخ پیشی پر معلومات کی عدم فراہمی کی صورت میں ایم ڈی پی سی ٹی بی کی ذاتی حیثیت میں طلبی اور 50ہزار روپے جرمانے کا حکم سنانے کی واننگ دیدی۔