فیصل واوڈا

پیپلز پارٹی نے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل دائر کر دی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سینیٹ الیکشن کےلئے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف پیپلز پارٹی کے رہنما قادرخان مندوخیل نے اپیل دائر کردی۔ الیکشن ٹریبونل کی جانب سے الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کردئیے ہیں، ٹریبونل نوٹس میں فریقین سے منگل کو جواب طلب کیا ہے۔

الیکشن ٹریبونل نے فیصل واوڈا کو پیش ہوکر وضاحت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قادرخان مندو خیل کی جانب سے رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔