اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں 10.49روپے اور ڈیزل میں 12.44روپے کا تاریخی اضافہ قابل تشویش ہے،
اپنے ایک بیان میں شیریں رحمان نے کہا کہ تباہی سرکار نے 3سال میں پیٹرول کی قیمتوں میں 42روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، کیا حکومت کو اندازہ بھی ہے کہ اس کے عوام پر کیا اثرات پڑے گے؟اوگرا نے حکومت کو پیٹرول کی قیمت میں 6روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی، کیا 10.49روپے بڑھانے کی سفارش آئی ایم ایف سے آئی تھی؟
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کہتے تھے قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھو حکمران چور ہیں، اب تاریخی اضافے کا بھی دفاع کرتے ہیں، شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایم ایف کے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں