حافظ نعیم الرحمن 9

پیٹرول و بجلی کی قیمتوں میں اضافے، منہگائی کیخلاف تحریک چلائیں گے،حافظ نعیم الرحمن

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیٹرول و بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور منہگائی کے خلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے۔

لاہور سے جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کسی سازش اور سمجھوتے سے اقتدار حاصل نہیں کرنا چاہتی۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعتِ اسلامی عوام کی حمایت سے نظام کی تبدیلی چاہتی ہے۔امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ رائے عامہ کے بغیر آنے والا کوئی بھی انقلاب پائیدار نہیں ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں