لاہور ہائیکورٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہو رہی ہیں جبکہ پاکستان میں اس کے برعکس اضافہ کیا گیا ہے ۔

قیمتیں بڑھ جانے سے اشیا ئے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا اور مہنگائی بڑھتی ہے ۔ استدعا ہے کہ فاضل عدالت حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو کالعدم قرار دے ۔