پٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے طریق کار سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت نے جواب داخل کر دیا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے طریق کار سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے جواب داخل کر دیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ رولز کے تحت کیا جاتا ہے۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے استدعا کی کہ اسی نوعیت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے روبرو زیر سماعت ہے، اس درخواست کو بھی دو رکنی بنچ کو بھجوا دیا جائے ۔درخواست گزار کے وکیل نے درخواست کو دو رکنی بنچ میں منتقل کرنے کی مخالفت کی۔