خواجہ سعد رفیق

پیراگون ریفرنس ،گواہ کے بیان کی ریکارڈنگ کے معاملے پر صورتحال واضح نہ ہونے پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پیراگون ریفرنس میں گواہ کے بیان کی ریکارڈنگ کے معاملے پر صورتحال واضح نہ ہونے پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیراگون ریفرنس کی سماعت جج نسیم احمد ورک نے کی۔ خواجہ برادران نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی تاہم نیب آرڈینس میں گواہ کے بیان کی ریکارڈنگ کے معاملے پر صورتحال واضح نہ ہونے پر ریفرنس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔